تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

کراچی: سی ٹی ڈی کے دفتر پرکریکر حملہ،تین افراد زخمی

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے ملیر میں نامعلوم افراد نے سی ٹی ڈی کے دفتر پرکریکر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ملیر کے دفتر کے باہر موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان کریکر پھینک کر فرار ہوگئے،کریکر پھٹنے سے دفتر کے باہر سے گزرنے والا رکشہ اور بس زد میں آگئے جس سے بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے مطابق کریکر حملے میں میری پوری ٹیم محفوظ ہے اور واقعےمیں ملوث ان ہی ملزمان کے سہولت کار شامل ہیں جن کی آج گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔ ایس ایس پی جنید شیخ کا کہنا تھا کہ اپنا دفتر ملیر میں ہی رکھوں گا ۔ دوسری جانب وزیرداخلہ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.