تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:43

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس دائر

جیو نیوز - اسلام آباد......اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ایک وکیل کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس انور کاسی کے خلاف ریفرنس رانا عابد نذیر ایڈووکیٹ نے آئین کے آرٹیکل 209کے تحت داخل کیا ہے ۔ ریفرنس میںمس کنڈکٹ ،اختیارات کے ناجائز استعمال،خلاف ضابطہ تقرریوںسمیت دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ فیصلے تک چیف جسٹس کو عدالتی کام سے روکا جائےاور انہیں عہدے سے نا اہل قرار دیا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.