تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

مردان:گھریلو تنازع پر فائرنگ ، 4 افرادجاں بحق

جیو نیوز - پشاور......مردان کے ہاتھیان گاؤں میں گھریلو تنازع پر فائرنگ کے نتیجہ میں 4افرادجاں بحق ہو گئے ، مرنے والوں میں میاں بیوی اور 10 سالہ لڑکی شامل ہے۔

مردان کے گاؤں ہاتھیان میںگھریلو تنازع پر بھتیجے نے فائرنگ کر کے چچا اور چچی سمیت 4 افرا د کو قتل کردیا۔ مرنے والوں میں 10 سال کی لڑکی بھی شامل ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تاجیم نشہ کرتا تھا اور چچا سے رقم نہ ملنے پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.