تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:3

سینیٹ : درآمدی ایل این جی کے 14 کارگوز کی قیمت

جیو نیوز - اسلام آباد......وزارت پٹرولیم نے درآمدی ایل این جی کے 14 کارگوز کی قیمت سینیٹ کو بتا دی ۔ یہ ایل این جی کم از کم 6اعشاریہ9 ڈالرز اور زیادہ سے زیادہ 8اعشاریہ 57 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخوں پر درآمد کی گئی ہے ۔

اپوزیشن سینیٹرزنے قطر سے درآمد ی ایل این جی کی قیمت نہ بتانے پر منگل کو ایوان سے احتجاجاً واک آؤٹ کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر وزارت پٹرولیم نے قطر سے درآمد کئے گئے 14 ایل این جی کارگوز کی قیمت سے ایوان کو آگاہ کر دیا۔

جیو نیوز کی حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق ایل این جی کےیہ کارگو مارچ سے اکتوبر کے دوران فاطمہ فرٹیلائزرز اور سوئی ناردرن گیس نے درآمد کئے، ان کی قیمت مختلف ہے جو کم ازکم 6اعشاریہ 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اور زیادہ سے زیادہ 8اعشاریہ57 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.