تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:32

این اے 154: ضمنی انتخاب کےشیڈول ، پولنگ 23دسمبر کو ہوگی

جیو نیوز - اسلام آباد......الیکشن کمیشن نے این اے 154کے ضمنی انتخاب شیڈول کا اعلان کردیا ، پولنگ 23دسمبر کو ہوگی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19اور 20نومبر کو جمع کرائے جاسکیں گے ، جانچ پڑتال 26اور 27نومبر کو ہوگی۔

کاغذات منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 30نومبر تک دائر کی جاسکیں گی جن پر فیصلے 4دسمبر کو ہوں گے ۔7دسمبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.