تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:47

عمران خان کے دوست زلفی بخاری لندن پہنچ گئے

جیو نیوز - لندن.......عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری آج صبح لندن پہنچ گئے۔ زلفی بخاری نے 4 روز پہلے پاکستان میں عمران خان سے بھی ملاقات کی تھی اور طلاق کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

زلفی بخاری نے پاکستان میں تحریک انصاف کے 2 سینئر رہنمائوں سے بھی ملاقات کی تھی۔ وہ لندن میں آج یا کل ریہام خان سے ملیں گے۔ ریہام خان عمران خان سے طلاق کے بعد ان دنوں لندن میں مقیم ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.