تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:15

لاہور:فیکٹری کی صرف 2 منزلیں تعمیرکرنےکانقشہ منظورہوا

جیو نیوز - لاہور.........لاہور کے علاقے سندر میں درجنوں انسانی جانیں نگل جانے والی خونیں فیکٹری کا نقشہ صرف دو منزلوں کا منظور ہواتھا ، تیسری اور چوتھی منزل کی منظوری نہیں لی گئی تھی ،جیونیوز نے نقشے کی کاپی حاصل کرلی ۔

لاہور کے علاقے سندر میں زمیں بوس ہو کر درجنوں گھروں میں صف ماتم بچھانے والی خونیں فیکٹری کا نقشہ صرف دو منزلہ منظورہواتھا ، نقشے میں بھی فیکٹری کی دو منزلیں ہی دکھائی دیتی ہیں ، تیسری اور چوتھی منزل کا نقشے میں کوئی نام ہے نہ نشاں۔ نقشے کے مطابق گراونڈفلورپرعمارت کے 3 جانب 15 فٹ چوڑی راہداری چھوڑی گئی تھی ۔

فیکٹری کی پہلی منزل دو حصوں پر مشتمل تھی۔ ایک حصے میں مشینری ہال جبکہ دوسرے حصے میں پیکنگ کی جاتی تھی۔ تیسری اورچوتھی منزل کا نقشہ منظور نہیں کرایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.