6 نومبر 2015
وقت اشاعت: 23:31
کوئٹہ میں سرد ہوائیں،درجہ حرارت 6 ہوگیا
جیو نیوز - کوئٹہ...... وادی کوئٹہ میں سرد ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 6 ہوگیا ،سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کوئٹہ میں رات گئے چلنے والی سرد ہواؤں کے باعث کم سے کم درجہ حرارت 6ہوگیا ہے،رات گئے اور صبح تک درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے۔
دوسری جانب سردی کی شدت بڑھتے ہی شہر کے بیشتر علاقوں سے سوئی گیس غائب ہوگئی ، پرنس روڈ ،میر خلیل الرحمن روڈ، نیو الگیلانی روڈ ،بروری اور سریاب کے علاقوں سے گیس پریشر کے بالکل ختم ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔