تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:35

کراچی :شیشہ سینٹروں سے 40افرادزیرحراست

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے ساؤتھ زون میں شیشہ سینٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا۔15 شیشہ سینٹرز سے 40 افراد کو حراست میں لے کر 100 سے زائد شیشے تحویل میں لے لیے گئے۔

کلفٹن اور ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں شیشہ سینٹرز کے خلاف پولیس اور انتظامیہ حرکت میںآگئی ۔بوٹ بیسن ، درخشاں اور ڈیفنس پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر ساؤتھ کے ہمراہ 15 شیشہ سینٹرز پر چھاپے مارے اور 40 افراد کو حراست میں لے لیا۔

سپریم کورٹ کے احکامات پر کی جانے والی اس کارروائی میں 100سے زائد شیشے بھی تحویل میں لے لیے گئے۔شیشہ سینٹرز مالکان کو انتظامیہ کی جانب سے پابند کیا گیا کہ اگر آئندہ ان مقامات پر شیشہ فروخت کیا گیا تو ریسٹورنٹ کو سیل کردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.