تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 1:47

کراچی:اسپتال میں خاتون کو حراساں کرنے کی مبینہ کوشش

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت اطفال میں خاتون کو حراساں کرنے کی مبینہ کوشش پر مشتعل مظاہرین کا احتجاج، اسپتال میں توڑ پھوڑ، پولیس نے حراساں کرنے والے سیکورٹی گارڈ کو حراست میں لے لیا۔

کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں اندرون سندھ سے بچے کے علاج کے لئے آئی سائرہ نامی خاتون کو حراساں کرنے کی کوشش کی گئی تو خاتون نے شور مچا دیا جس پر اسپتال میں موجود لوگوں نے پہنچ کر حراساں کرنے کی کوشش کرنے والے سیکورٹی گارڈ شعیب کو پکڑ لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

سائرہ کے مطابق سیکورٹی گارڈ نے اسے لفٹ میں حراساں کرنے کی کوشش کی۔ بعدازاں پولیس نے موقع پر پہنچ کر سیکورٹی گارڈ کو مشتعل افراد سے چھڑایا اور حراست میں لے لیا، مشتعل افراد نے سیکورٹی گارڈ کے حراست میں لئے جانے کے بعد این آئی سی ایچ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسپتال میں ہنگامہ آرائی کی اور اسپتال کا واک تھرو گیٹ اور شیشے توڑ دیئے۔

دوسری جانب پولیس نے حراست میں لئے گئے سیکورٹی گارڈ شعیب کا بیان قلم بند کرلیا ہے تاہم باقاعدہ مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ پولیس کا مؤقف ہے کہ مقدمہ اس ہی صورت درج کیا جائے گا جب متاثرہ خاتون یا ان کے اہلخانہ بطور مدعی ایف آئی آر درج کرائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.