7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:4
قصورمیں مبینہ پولیس مقابلہ،2ڈاکوہلاک، 3 فرار
جیو نیوز - قصور........قصور کے نواحی قصبہ کنگن پورمیں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک زیر حراست ملزم سمیت 2 ڈاکو ہلاک اور 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق متعدد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری ملزم ممتاز عرف مفتی کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ امرود والہ باغ کے قریب گھات لگائےملزم مفتی کے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے فائرنگ شروع کر دی ۔
فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمفتی سمیت 2 ڈاکو مارے گئے جبکہ 3 ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔