تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

جامعہ کراچی:پرائیویٹ رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

جیو نیوز - کراچی ........ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے، بی کام، بی او ایل پرائیویٹ کے رجسٹریشن فارم اور امپرومنٹ آف ڈویژن بی اے، بی کام اور بی ایس سی کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں19نومبر 2015ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم3400 روپے فیس کے ساتھ بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیں۔ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی ان ہی تاریخوں میں 700روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.