تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:3

لاہور: ملبےسے ایک اور لاش نکال لی گئی ، تعداد 45 ہوگئی

جیو نیوز - لاہور......لاہورسندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں فیکٹری کےملبےسےایک اورلاش نکال لی گئی،جاں بحق افرادکی تعداد 45ہوگئی، ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ۔

ضلعی انتظامیہ کا کہناہے کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہو سکتے ہیں ۔ملبہ اٹھانے کے کام میں دو سے تین دن لگیں گے۔

دوسری جانب لاہور کے انڈسٹریل زون سندر اسٹیٹ فیکٹری حادثے میں معجزانہ طور پر بچ جانے والے مزدور شاہد کے اہل خانہ اپنے بیٹے کو دوسری زندگی ملنے پر بہت خوش ہیں ۔

شاہد کے بچنے کی خبر سنتے ہی کبیر والا کے گاؤں سردارپور میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر شاہد کی والدہ فاطمہ بی بی کا کہنا تھا کہ اللہ نے ان کےبیٹے کو دوسری زندگی دی ہے جس پروہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.