تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 4:19

کراچی:سولجر بازار میںپولیس مقابلہ،2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار

جیو نیوز - کراچی......کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق انہیں شکایت ملی کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 ملزمان نے ایک شہری سے لوٹ مار کی،جس کے بعد پولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے۔

ملزمان متعدد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے سولجر بازار سے چھینی ہوئی موٹرسائیکل،اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.