تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:20

رائے ونڈ:سردارایازصادق آج وزیراعظم نواز شریف سےملاقات کریں گے

جیو نیوز - لاہور........سردار ایاز صادق آج وزیر اعظم نواز شریف سے رائیونڈ میں اہم ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں ایاز صادق کو قومی اسمبلی کا اسپیکر نامزد کرنے پر بات چیت ہو گی ۔

پارٹی ذرائع کے جیو نیوز کو بتا یا ہے کہ ابھی سے کچھ دیر میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعظم نواز شریف ایاز صادق کو با ضابطہ طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کا امیدوار نامزد کرنے پر آگاہ کریں گے ۔

وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ایاز صادق بطوراسپیکر قومی اسمبلی امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ سردار ایاز صادق کو امیدوار نامزد کرنے کے معاملے پر پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی پارٹی پارلیمانی اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.