7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:20
لاہور ائیر پورٹ پر مسافرسے2کلو سے زائد سونا برآمد،ملزم گرفتار
جیو نیوز - لاہور......لاہورایئرپورٹ پراےایس ایف حکام نےشارجہ جانے والے ایک مسافرکےسامان سے2کلو170گرام سونا برآمدکرلیا۔
ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کےترجمان کےمطابق ملزم رائےعمرنجی ایئرلائن کی پرواز کےذریعے شارجہ جا رہاتھا،انٹرنیشنل سرچ کاؤنٹر پر اسکیننگ مشین کےذریعےملزم کےسامان میں سونے کا سراغ ملا۔
ملزم کا بیان لینے کے بعداسے سونے سمیت کسٹمز حکام کےحوالےکر دیا گیا،ملزم سےمزید تفتیش جاری ہے۔