تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 6:36

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان

جیو نیوز - کراچی........کراچی میں بلدیاتی الیکشن کیلئے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان کردیا، کہا، قبضہ نہیں، شہر کی ترقی اور عوام کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں 85 فیصد نشستوں پر دونوں جماعتوں کا اتحاد ہوگیاہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ ان کا اتحاد کسی کے خلاف نہیں شہر کی تعمیر وترقی کیلئے ہے۔آئندہ چند دنوں میں مزار قائد پر دونوں جماعتوں کے امیدوار شہر کی ترقی وامن کیلئے حلف اٹھائیں گے۔

صدر تحریک انصاف کراچی علی زیدی نے کہاکہ ہم کراچی کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کیساتھ اکٹھے ہوئے ہیں اور ملکر کراچی کی ترقی کا نیا باب رقم کرینگے۔رہنما تحریک انصاف فردوس شمیم نقوی نے کہاکہ جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کراچی کے عوام کو متفقہ منشور بھی پیش کرے گی ۔

نیوز کانفرنس میں رہنما تحر یک انصاف عمران اسماعیل بھی موجود تھے ۔نیوز کانفرنس میں الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا گیا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے۔

دونوں جماعتوں کے قائدین کا کہنا ہے کہ کراچی کی تعمیر وترقی اور امن کیلئے تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد نے شہریوں کو تبدیلی کیلئےمتبادل پلیٹ فارم فراہم کردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.