تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

کراچی انٹر بورڈ کی اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

جیو نیوز - کراچی.........انٹر میڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے ریکارڈ اینٹی کرپشن کے حوالے کرنے سے متعلق اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

انٹر میڈیٹ بورڈ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق ملازمین کا ریکارڈ اینٹی کرپشن حکام کے حوالے کئے جانے سے متعلق قائم اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیاہے۔

اجلاس میں بورڈ کے تمام ملازمین کو رکارڈ کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جاری اعلامئےکے مطابق تمام ملازمین اپنی تصاویر، تقرر نامے اور دیگر دستاویز اسکروٹنی کمیٹی کو پیش کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.