تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

چک جھمرہ اسٹیشن پرٹرین کی ایک بوگی اور انجن پٹڑی سے اتر گیا

جیو نیوز - فیصل آباد......فیصل آبادسےلاہور آنےوالی مسافر ٹرین کی ایک بوگی اور انجن چک جھمرہ اسٹیشن پر پٹڑی سے اتر گیا۔ریلوے حکام کےمطابق ٹرین کی رفتارکم ہونےکےباعث جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان محکمہ ریلویزکےمطابق فیصل آباد سےلاہور آنےوالی مسافر ٹرین صبح6بجے کے قریب چک جھمرہ اسٹیشن سے روانہ ہونے لگی تو اس کی ایک بوگی اور انجن پٹڑی سے اتر گیا،رفتار کم ہونے کے باعث حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

ریلوے حکام نےریلیف ٹرین روانہ کر دی،جو متاثرہ ٹرین کو لےکردوپہر12بجےکےقریب لاہور پہنچے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.