7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15
ذوالفقار مرزا و دیگر کیخلاف مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی
جیو نیوز - کراچی..........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کے خلاف 6 مقدمات کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کردی۔
ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمات کی سماعت جج کی رخصت کے باعث ملتوی کی گئی۔ملزمان کو آج گواہوں کے بیانات کی نقول فراہم کی جانی تھی۔
ذوالفقار مرزا اور ان کے 50 سے زائد ساتھیوں کے خلاف بدین اور کراچی کے مختلف تھانوں میں ڈکیتی ،جلاو گھیراو اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔