7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:59
کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریوں کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج
جیو نیوز - اسلام آباد....... بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ سری نگر اور کشمیری رہنمائوں کی گرفتاریوں کے خلاف کل جماعتی حریت کانفرنس کے زیراہتمام اسلام آبادمیں احتجاج کیا گیا، حریت قیادت کاکہنا تھا کہ بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی سے روکا جائے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماعلی شاہ گیلانی سمیت دیگررہنمائوں کی نظربندی اورکارکنوں کی گرفتاری کےخلاف اسلام آبادمیں حریت کانفرنس سراپا احتجاج ہے۔حریت قیادت نے اقوام متحدہ کےدفترکےسامنے بھارتی جارحیت کےخلاف مظاہر ہ کیا۔
حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ کےدفترمیں قراردادبھی جمع کرائی جس میں کہاگیا ہے کہ بھارت کو انسانی حقوق کی پامالی سے روکا جائے، مقبوضہ کشمیر میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کرائی جائے۔
حریت کانفرنس کے رہنمائوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی جس اقتصادی پیکج کے ساتھ جموں کشمیر جارہے ہیں، وہ کشمیر کی عوام قبول کرنے کو کسی صورت تیار نہیں۔