7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:15
بھارت میں نئے پاکستان کے قیام کا ماحول پیدا ہو گیا، سراج الحق
جیو نیوز - اسلام آباد....... امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی پالیسیوں سے کوئی اقلیت محفوظ نہیں، بھارت میں ایک نئے پاکستان کے قیام کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر اسلام آبادمیں بھی احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سےبات چیت میں امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے، کشمیر کی آزادی اور ظلم کی بربادی تک جنگ جاری رہے گی۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسلام آبادمیں ہائی وے پرانسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی۔