تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

لاہور: بچی کے قتل میں ملوث ملزمہ عدالت میں پیش

جیو نیوز - لاہور...... لاہورکےعلاقے گوجر پورہ میں چار سالہ عارفہ کے قتل کے الزام میں گرفتار فرح کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

گوجرپورہ پولیس نے چارسالہ عارفہ کی چچی ملزمہ فرح کو کینٹ کچہری کی عدالت میں پیش کیا ۔ پولیس نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ سے وہ دوپٹہ برآمد کرنا ہے جس سے اس نے معصوم بچی کو ہلاک کیا تھا۔

ملزمہ سے مزید تفتیش کےلیے جسمانی ریمانڈ درکار ہے ۔ عدالت نے ملزمہ کو گیارہ نومبر تک تفتیش کےلیے پولیس کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.