7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
کراچی میں رینجرز کی کارروائی، مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے فرید کالونی میں سندھ رینجرز نے کارروائی کرکے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم دونوں سے ہے ۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق گرفتاردہشت گرد کی شناخت سید نور حسین کے نام سے ہوئی ہے، اس کا تعلق سیاسی جماعت اور کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ سے ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے۔
ملزم اغوا برائے تاوان اور بھتا خوری میں بھی ملوث ہے۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے 90روزہ ریمانڈ پر عدالت نے رینجرزکے حوالے کردیا ہے۔