7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 16:59
لاہور فیکٹری سانحہ، ملبے سے مزید 4 لاشیں نکال لی گئیں
جیو نیوز - لاہور........ سندر میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد فیکٹری کی عمارت گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔
ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کام چوتھے روز بھی جاری ہے۔ گھر کی ذمے داری اٹھانے والے مزدور بیٹوں کی لاشیں دیکھ کر والدین حواس کھو بیٹھے۔