7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:37
بلوچستان میں 9 نومبر کو ہونے والی عام تعطیل منسوخ
جیو نیوز - کوئٹہ.......حکومت بلوچستان نے یوم اقبال کے موقع پر 9 نومبر کو ہونے والی عام تعطیل منسوخ کردی۔
حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق 9نومبر کو عام تعطیل کانوٹیفکیشن وزارت داخلہ حکومت پاکستان کی ہدایت پر منسوخ کر دیا گیا ہے،اس لئے 9نومبر کو اقبال ڈے پرتعطیل نہیں ہوگی۔