7 نومبر 2015
وقت اشاعت: 21:0
لاہور فیکٹری سانحہ، جاں بحق افراد کی تعداد 51 ہوگئی
جیو نیوز - لاہور......لاہورمیں سندر اسٹیٹ کی تباہ حال فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کی کوششیں پانچ روزمیں داخل ہوگئی ہیں ، میڈیا ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد 51 اورسرکاری اعداد شمار کے مطابق 42 ہوگئی ہے۔
بدھ کی شام سندر انڈسٹریل اسٹیٹس میں فیکٹری زمیں بوس ہونے کے بعد اب بھی موت پر پھیلائے ،ملبے پرمنڈلا رہی ہے،پیاروں کے زندہ سلامت ملنے کے بجائے لاشیں دیکھ پر لواحقین روتے ،آہ و بکا کرتےہیں ۔
ریسکیو، فوج اور سی ڈی اے کی ٹیمیں لینٹرکاٹ کر زندگیاں ڈھونڈنے کی جستجو میں ہیں ، سراغ رساں کتے بھی لائے گئے ہیں ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبہ چند گھنٹوں میں ہٹایا جا سکتا ہے تاہم مزید افراد کے زندہ نکلنے کی امید پر احتیاط برتی جارہی ہے۔
15 سالہ لڑکے کےزندہ نکلنے پر مزید زندگیاں بچنے کی امیدیں بندھ گئیں ،مگر پورا دن لاشیں ہی ملیں ۔ ناامیدی کے سائے میں اسکول کے بچے آگے بڑھے اور شمعیں جلا کر متاثرین سے اظہار یکجہتی کیا ۔