تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 0:44

کراچی:موبائل مارکیٹ پرایف آئی اے اورکسٹم حکام کا چھاپہ

جیو نیوز - کراچی......کراچی کی صدر موبائل مارکیٹ میں ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے آپریشن کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسمگل شدہ اور نان کسٹم پیڈ موبائل فون برآمد کرلیے۔

اس موقع پر دکانداروں نے احتجاج بھی کیا ۔کئی گھنٹے سے زائد جاری رہنے والے آپریشن میں ایف آئی اے اور کسٹم حکام نے حصہ لیا ۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ایسے موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں جو یا تو اسمگل شدہ ہیں یا ان کی کسٹم ڈیوٹی ادا نہیں کی گئی ۔

کسٹم اہلکاروں نے موبائل مارکیٹ کی مختلف منزلوں پر واقع دکانوں کی مکمل تلاشی لی۔اس موقع پر موبائل مارکیٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر ادریس میمن کا کہنا تھا کہ 12 دکانوں کو کسٹم کی جانب سے سیل کیا گیا ہے ۔

دُکانداروں نے ایف آئی اے اور کسٹم حکام کے مشترکہ آپریشن میں خلل ڈالنے کی کوشش کی جس پر رینجرز کو طلب کرنا پڑا ۔ رینجرز اہلکاروں نے دکانداروں کو منتشر کر دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.