8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 3:16
9 نومبر کو سندھ میں اسکول کھلیں گے
جیو نیوز - کراچی........ 9نومبر کو یوم اقبال پر صرف خیبر پختونخوا میں چھٹی ہو گی،باقی صوبوں میں چھٹی نہیں ہو گی ۔سندھ میں اسکول معمول کے مطابق کھلیں گے۔
خیبرپختونخواحکو مت نے 9نومبرکوعلامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کیاہے۔جس کے مطابق 9نومبرکوشاعرمشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پرعام تعطیل کااعلان کیا ہے۔صوبائی حکومت کے اعلان کی روشنی میں پشاورہائی کورٹ کے رجسٹرارنے بھی عدالت عالیہ اورماتحت عدالتوں کے بندرہنے کااعلان کیاہے۔
دوسری جانب پشاوریونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق 9 نومبر کو یوم اقبال پر پشاور یونیورسٹی کیمپس کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم امتحانات پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔