تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:59

عمران خان کو مشورہ ہے کہ اب کچھ عرصہ آرام کریں، خورشید شاہ

جیو نیوز - سرگودھا.......قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عوام پینے کے صاف پانی اور صحت کی سہولیات کو ترس رہے ہیں، حکمران میٹرومنصوبے بناکرفخر کر رہے ہیں ،کرپشن کے نام پر انتقامی کاروائی نہیں ہونی چاہئے ،کیا پنجاب کے حکمران دودھ کے دھلے ہوئے ہیں۔

سرگودھا میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی اسپیکرشپ کے امیدوار سے دستبر دار کروانے کے لئے میرا شفقت محمود سے کوئی رابطہ نہیں ہے،بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ فوج کی نگرانی میں ہونا چاہئے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب کچھ عرصہ آرام کریں ،قومی اسمبلی میں ،عمران خان نے اب تیسری شادی کرنی ہے یا نہیں عمران خان سے پوچھا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.