تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:49

مظفر گڑھ میں علی پور میں امام بارگاہ سے دوران صفائی بم برآمد

جیو نیوز - مظفرگڑھ ......مظفر گڑھ میں علی پور میں امام بارگاہ سے دوران صفائی بم برآمد ہوا ہے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا ۔

مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کی امام بارگاہ حسینیہ میں دوران صفائی دودھ کے ڈرم میں بم برآمد ہوا ،پولیس ذرائع کےمطابق بارودی مواد کیساتھ ڈینونیٹر بھی موجود ہے ۔

بم کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری امام بارگاہ میں پہنچ گئ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ۔جبکہ ڈی پی او ملک اویس احمد بھی بم کی اطلاع پر امام بارگاہ پہنچ گئے ۔پولیس کے مطابق اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہے کہ بم امام بارگاہ کے اندر کس طرح پہنچا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.