تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

امین فہیم کی طبیعت میں بہتری ،بیرون ملک جانے کا امکان

جیو نیوز - کراچی...... پیپلزپارٹی کے صدرمخدوم امین فہیم کی طبیعت میں بہتری آنے لگی ، آئندہ ہفتے ڈاکٹروں کے مشورے سے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک لے جایا جائے گا ۔

مخدوم خاندان کے ترجمان محمد اسلم پیرزادہ نے کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران مخدوم امین فہیم سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ۔

انہوں نے کہا کہ امین فہیم کی طبیعت میں بہتری آئی ہےجس کی وجہ سے انہیں اب بیڈ سے اٹھا کر وھیل چیئرپر ایکسر سائیز بھی کرائی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کی مشاورت سے آئندہ ہفتے مخدوم امین فہیم کو علاج کیلئے امریکا لے کر جائیں گے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.