تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

کل جماعتی کانفرنس ،اسفند یار نےشرکت کیلئے شرط رکھ دی

جیو نیوز - پشاور......عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ جب تک وزیراعظم پاک چین راہداری کا مغربی کوریڈور بنانے کا وعدہ پورا نہیں کرتے، وہ کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔

پشاور میں نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کنونشن سے خطاب میں اسفندیار ولی نے کہا کہ اگر احتساب کمیشن غیر سیاسی ہے تو ابھی تک اس نے وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کے خلاف کیا کارروائی کی؟ وزیر اعلیِ پرویز خٹک پر ان کی ہی حکومت کے ایک وزیر نے بدعنوانی میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.