تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

اسپیکر کا انتخاب ،جماعت اسلامی ایاز صادق کو ووٹ دے گی

جیو نیوز - اسلام آباد......جماعت اسلامی نے ضمنی انتخاب میں ایاز صادق کے مقابلے میں تحریک انصاف کی حمایت کے بعد اب اسپیکر کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے شفقت محمود کے خلاف سردار ایاز صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے لاہورکے حلقہ این اے ایک سو بائیس کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں سردار ایاز صادق کی مخالفت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کی حمایت کی تھی۔

اب اسپیکر کے انتخاب میں جماعت اسلامی نےخیبر پختون خواہ میں اپنی اتحادی تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کے مقابلے میںمسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ سردار ایاز صادق کی جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ سے ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.