8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 19:32
وزیر اعظم نے فاٹا اصلاحات کیلئے کمیٹی بنای، نو ٹیفکیشن جا ری
جیو نیوز - اسلام آباد...... وزیر اعظم نے فاٹا اصلاحات کیلئے 5 رکنی کمیٹی قائم کر دی،کمیٹی کے قیام کا نو ٹیفکیشن بھی جا ری کر دیا گیا ہے۔
جاری کئے گئے نو ٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ،مشیرقومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصرخان جنجوعہ،سرتاج عزیز، ، زاہد حامد اورگورنر خیبر پختونخوا سردار مہتاب احمد خان عباسی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔
کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرزسےتجاویز لےکر سفارشات مرتب کرے گی۔کمیٹی فاٹاکو قومی سیاسی دھارے میں لانے کےلیےحکمت عملی تیار کرکےحکومت کو پیش کرے گی۔کمیٹی فوری طورپر اپنا کام شروع کر دے گی۔