8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 20:36
کراچی: یاسین آباد میں فائرنگ، ایک جاں بحق، 2 زخمی
جیو نیوز - کراچی.......کراچی کے علاقے یاسین آباد گلشن شمیم میںفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
ریسیکو ذرائع کے مطابق یاسین آباد کے علاقے میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ یاسین آباد گلشن شمیم میں فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں سے ایک شدید زخمی دم توڑ گیا ہے جبکہ فائرنگ سے ہونے والے 2 زخمی افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔