8 نومبر 2015
وقت اشاعت: 22:5
عمران خان کی رہائش گاہ سے ریحام خان کا سامان منتقل
جیو نیوز - اسلام آباد........بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ سے ریحام خان کا سامان شفٹ کردیا گیا، سامان کی منتقلی عمران خان کی بہنوں ، بھانجوں کی نگرانی میں ہوئی۔
ریحام خان کے پاس صرف یادیں رہ گئی ہیں،بنی گالا کے جس گھر میں ریحام نے 10ماہ گزارے تھے وہاں اب ان کا کوئی سامان نہیں،عمران خان کی رہائش گاہ سے ان کا سامان ہٹا دیا گیا ہے۔ریہام کے پالتو کتے کو بھی سامان کے ساتھ واپس بھیج دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق ریحام خان کے سامان کی منتقلی عمران خان کی بہنوں اور بھانجوں کی نگرانی میں ہوئی،ریحام کے بھانجے یوسف خان سارا سامان لے گئے۔یوسف خان عمران اور ریحام کے نکاح کے وقت بھی موجود تھے،اب سامان کی منتقلی بھی ان کے ہاتھوں ہوئی۔