9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 2:44
یوم اقبال پر وفاقی اردو یونیورسٹی میں تقریب آج ہو گی
جیو نیوز - کراچی........وفاقی اردو یونیورسٹی اورحلقہ فکر و ادب کے تعاون سے پیر9نومبرکو شام5 بجے عبدالقدیر سماعت گاہ (آڈیٹوریم) ، ایم ایس سی بلاک، گلشن اقبال کیمپس میں یوم اقبال کے موقع پر ’’اقبال اور پاکستان کا مستقبل‘‘ کے موضوع پرتقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔
پروگرام کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرسلیمان ڈی محمدکریں گے جبکہ مہمان خصوصی قائد ایوان سینٹ راجہ ظفر الحق ہوںگے۔
مقررین میں ڈھاکا گروپ آف انسٹیٹیوٹ سید حسنین رضوی، سیمانازصدیقی، اکرام حسین، سہیل جمالی، سید محمد اصغر، محمد فہیم ناز اور محفوظ النبی خان شامل ہیں۔