تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 8:36

تاجک صدر12 نومبرسے پاکستان کادو روزہ دورہ کریں گے

جیو نیوز - اسلام آباد........وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پر تاجکستان کے 12 سے 13 نومبر تک پاکستان کادورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق تاجکستان کے صدر کا یہ پاکستان کا چھٹا دورہ ہوگا، ان کےہمراہ وفد میں وزراء ، تاجربرادری کےنمائندے اوراعلیٰ حکام شریک ہوں گے۔

تاجک صدر وزیراعظم اور صدر سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ترجما ن کاکہناہےکہ تاجک صدر کےدورے سےدوطرفہ معاشی ، سیاسی ، توانائی اور انفراسٹرکچر کےشعبوں میں تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.