تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 9:16

لاہور،بچی زیادتی کیس ، ملزموں کی عدم گرفتاری پر سپریم کورٹ کا اظہار برہمی

جیو نیوز - لاہور........سپریم کورٹ نے مغلپورہ بچی زیادتی کیس کے ملزموں کو گرفتار نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے ،عدالت نے پولیس کو ملزموں کی گرفتاری کیلئےتین ماہ کی مہلت دیدی ۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بچی زیادتی کیس کے از خود نوٹس پر سماعت کی ،مہلت دئیے جانے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کرنے پرعدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا۔

فاضل بنچ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ پولیس نے دو برسوں میں صرف رپورٹس داخل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،عدالت میں موجود پولیس حکام نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں،جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے ،مزید مہلت دی جائے،سپریم کورٹ نے کارروائی تین ماہ تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.