تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:20

وسیم اختر کی مقدمات کے خاتمے کیلئے سندھ ہائیکورٹ میںدرخواست

جیو نیوز - کراچی........ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر اپنے خلاف دو مقدمات ختم کرنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

وسیم اختر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف غداری اور عوام کو اکسانے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ محب وطن شہری ہیں صرف سیاسی مقاصد کے لئے ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے لہذا ان مقدمات کو ختم کیا جائے۔

عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور دیگر کو8 دسمبر کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.