9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 10:36
وزیر اعلیٰ سندھ کا بیان حقائق کے منافی ہے،وفاقی وزارت خزانہ
جیو نیوز - اسلام آباد.........وفاقی وزارت خزانہ نے سندھ وزیر اعلیٰ کی طرف سے صوبے کو فنڈز جاری نہ کرنے کے بیان کو حقائق کے خلاف قرار دیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں وفاقی وزارتِ خزانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سندھ اینگرو پاور پراجیکٹ کےلیے حکومتی ضمانت میں تاخیر کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے نہ کہ وفاقی حکومت۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ اینگرو پاور پراجیکٹ سے متعلق وزیر اعلی سندھ کا بیان حقیقت پر مبنی نہیں۔سندھ نے ابھی تک کے فور منصوبے کےلیے جاری کردہ فنڈز استعمال نہیں کئے۔ اصولی طور پر پہلے سے جاری کئے گئے فنڈز استعمال کئے بغیر مزید فنڈز جاری نہیں کئے جا سکتے۔
ترجمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ صو بوں کی طرف سے وزارت خزانہ کو بھجوائے گئے کیسوں کا فیصلہ میرٹ پر ہوتا ہے اور کم سے کم وقت میں فنڈز جاری کرنے کے بارے فیصلہ کیا جاتا ہے۔