تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 11:15

ہائیکورٹ کے ملازمین کے جوڈیشل الاؤنس پر عمل درآمد روک دیا گیا

جیو نیوز - لاہور......سپریم کورٹ نے لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے کے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس دینے سے متعلق فیصلے کو پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ۔

سپریم کورٹ کے دو رکنی بنچ نے پنجاب حکومت کی اپیل کو سماعت کےلیے منظور کرتے ہوئے ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا ، عدالت کی جانب سے فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.