تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:16

سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی، تمام ریکارڈ جل گیا

جیو نیوز - کراچی.......جناح اسپتال کراچی سے متصل سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے ریکارڈ روم میں آگ لگ گئی جس سے تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی تیسری منزل پر لگی آگ پر فائر بریگیڈ نے دو گھنٹے کی جدو جہد کے بعد قابو پالیا۔ ذرائع کے مطابق آگ ریکارڈ اور لیکچر روم کے قریب لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے سارے فلور پر پھیل گئی ۔ آتشزدگی سے اہم دستاویزات ، فرنیچر اور تمام ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ، اسسٹنٹ کمشنر صدر سجاد ابڑو کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق آگ تیسری منزل پر موجود کچرے میں لگی تاہم واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.