تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:16

بلدیاتی انتخابات:حیدرآبادسمیت5اضلاع میں فوج تعینات کرنے کی تجویز

جیو نیوز - حیدرآباد........سندھ میں دوسرے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے 5اضلاع میں فوج تعینات کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

حیدرآبادمیں سیکریٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان بابریعقوب فتح محمد کی زیرصدارت مقامی ہوٹل میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں صوبائی الیکشن کمشنرسندھ تنویرذکی ،جوائنٹ الیکشن کمشنر آف پاکستان عطاء الرحمان ،ایڈیشنل ہوم سیکریٹری سندھ اورآئی جی پولیس نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں تمام اضلاع کے کمشنر اورمتعلقہ افسران کی جانب سے انتظامات پربریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں حیدرآباد،نوشہروفیروز،بدین ،ٹھٹھہ ،سانگھڑ کےمتعلقہ ڈی آراوزنے اپنے اپنے ضلع میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.