9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:16
کراچی :سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو قید کی سزا سنادی گئی
جیو نیوز - کراچی ........کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سیاسی جماعت کے دو کارکنوں کو قید کی سزا سنادی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مجرم نفیس الغنی کو 14 سال جبکہ عدنان کو 7 سال قید کی سزا سنائی۔
دونوں ملزمان کو 2013 میں پریڈی پولیس نے گرفتار کیا تھا اور ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔دونوں کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔