تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 نومبر 2015
وقت اشاعت: 13:32

امید ہے ایاز صادق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے،شفقت محمود

جیو نیوز - اسلام آباد...... تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ امید ہے سردار ایاز صادق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

سردار ایاز صادق کےایک مرتبہ پھر اسپیکر قومی اسمبلی بن جانے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منصب ملنے کے بعد اسپیکر پارٹی وابستگی سے بالاتر ہوتا ہے ،سب سے بڑا چیلنج پارلیمنٹ کو فعال بنانا ہے، تمام اہم قومی امور پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے،امید ہے سردار ایاز صادق سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے دوبارہ اسپیکر منتخب ہونے پر ایاز صادق کو مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ ایاز صادق اور ہماری کہانی کچھ ایک جیسی ہے۔ہم بھی ایوان سے چلے گئے تھے، آپ بھی چلے گئے، پھر ہماری واپسی ایک ہی دن ہوئی۔جمہوری روایات قائم رکھنے پر شفقت محمود کو بھی سراہتے ہیں۔اب جو سفر شروع کریں گے، اس میں خود احتسابی بھی کرنا ہو گی۔

سید خورشید شاہ کا قومی اسمبلی سے خطاب میں کہنا تھا کہ اداروں اور پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئےہر ممکن کوشش کی ہے ،ایازصادق کا دوبارہ انتخاب پارلیمانی جمہوریت کی فتح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.