تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:37

شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال سے تعاون مانگ لیا

جیو نیوز - کراچی ......ایم کیو ایم کے ’را‘سے مبینہ تعلقات پر ایف آئی اے حرکت میں آگئی ہے ،ڈائریکٹر ایف آئی سندھ شاہد حیات نے مصطفیٰ کمال اور ڈاکٹر صغیر سے ملاقات کی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیابان سحر میں مصطفیٰ کمال کی رہائش پر نصف گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات میںشاہد حیات نے منی لانڈرنگ اور ایم کیو ایم کے ’را‘سے تعلق کے حوالے سے تعاون کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال ، ڈاکٹر صغیر احمد اور انیس قائمخانی نے شاہد حیات کی گفتگو کو سنا،تاہم فوری طور پر کسی بھی قسم کے تعاون کی یقین دہانی نہیں کرائی ہے۔

ذارئع کے مطابق ایف آئی اے کے اعلیٰ افسروں کی ٹیم بھی 2 روزمیں مصطفیٰ کمال سے ملاقات کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.