13 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:57
سہیل انور سیال نے ایم کیو ایم کے الزامات کی تردید کردی
جیو نیوز - کراچی ......صوبائی وزیر جیل خانہ جات سہیل انور سیال نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار کے الزامات کی تردید کردی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ جیل مینول کے مطابق سندھ کی تمام جیلوں میں روٹین کا سرچ آپریشن کرتے رہتے ہیں،قیدیوں پرتشدد سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں۔
وزیرجیل خانہ جات سندھ کا مزید کہناتھا کہ تمام قیدیوں کو جیل مینول کے مطابق سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔