تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:14

سندھ بھر میں 44 ڈی ایس پیز عہدوں سے فارغ کردیے گئے

جیو نیوز - کراچی........سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ بھر میں 44 ڈی ایس پیز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہٹائے گئے افسران انسپکٹر تھے، تاہم شولڈر پروموشن پر ڈی ایس پی کے عہدوں پر تعینات تھے۔

عدالت کے حکم پر پہلے مرحلے میں شولڈر پروموشن پر کام کرنے والے 44 ڈی ایس پیز کو ہٹایا گیا ہے، جبکہ عدالت کے حکم پر قائم کمیٹی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شولڈر پروموشن پر کام کرنے والے تمام افسران کو ہٹایا جائے گا۔ ہٹائے گئے افسران کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں تعینات تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.